• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ، ڈاکونقدی اور موٹرسائیکل لے کر فرار

ملتان ( سٹافرپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور نقدی اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے ۔کینٹ پولیس کے علاقے میں محمد زید سے موبائل فون چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے اقبال کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی شیر شاہ کے رہائشی محمد حنیف نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے جانور چور ی کر لئے ہیں ۔کوتوالی پولیس کے علاقے سے ظہور کا موٹرسائیکل ، نیوملتان پولیس کے علاقے سے نواز کا موبائل فون اور دولت گیٹ پولیس کے علاقے میں حاجی محمد طارق کے گھر کے باہر سے گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا تھا پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔
تازہ ترین