• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 70سالہ دلاور کے قاتلوں کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی

ملتان( سٹاف رپورٹر) تین روز قبل اندرون شہر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 70سالہ دلاور کے قاتلوں کو پولیس گرفتار نہ کر سکی ہے لوہاری گیٹ پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام، ہو گئی ہے واضح رہے کہ تین روز قبل سبیل والی گلی اندرون شہر وارڈ نمبر دو میں محمدبابر اور آصف وغیرہ کا ایوب سے جھگڑا ہوا ، اس دوران ملزمان نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایوب کو دو گولیاں لگیں جبکہ اس کے ساتھ موجود 70سالہ دلاور جو کہ لڑائی ختم کروانے کے لیے آیا تھا بھی گولیوں کی زد میںآگیا،دونوں کو نشتر داخل کرایا گیا جہاں دلاوردم توڑگیا ۔
تازہ ترین