• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ڈی ای او کاشجاع آباد کےسکولوں کادورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈی ای او رانا ولایت علی نے شجاع آباد کے گرلز ہائی سکول ، ہائی سکول گرلز اینڈ بوائز بنگالہ ، ہائی سکولز بستی مٹھو، ہائی سکول سرائے ، کا دورہ کیا انہوں نے کلاس رومز چیک کیے طلبا سے معلومات لی ، حاضری رجسٹرڈ اور ،این ایس بی فنڈز کا ریکارڈ چیک کیا، انتظامات کے لحاظ سے ہائی سکول بنگالہ پہلے اور سرائے دوسرے نمبر پر رہے ، اس موقع پر سرائے سکول میں ارلی چائلڈ رو م کا افتتاح کیا انہوں نے ہدایت کی محکمہ سکولز کی طرف سے آنے والے مراسلوں کا جواب فوری دیا جائے ، انرولمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
تازہ ترین