• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویات کے تدارک کیلئے 20 ڈرگ انسپکٹروں پر مشتمل سکواڈ کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈرگ ٹاسک فورس پنجاب کا جعلی ادویات کے تدارک کے لئے 20 ڈرگ انسپکٹروں پر مشمتل سکواڈ کا تجدیدی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق ملتان سے ڈرگ کنٹرولر اسد ابرار اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد محمود سکواڈ میں شامل ہوں گے،دیگر اراکین میں منورحیات ، اظہر اجمل سلیمی ، ثناء اللہ،فاروق بشیر بٹ ، شوکت وہاب ، عمران سرفراز ، نوید انور ، محمدطاہر خان ، بلال یٰسین ، ذیشان کاظمی ، رانا محمد شاہد ظفر ، کمال سکندر ، رحیم احمد خان ، عامل مقبول ، خالد مصطفیٰ ، ذیشان علی ،محمد محسن اصغراور سیدہ امامہ شامل ہیں۔
تازہ ترین