• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل، اسٹیڈیم آنیوالی4 سڑکیں ٹریفک کیلئے بند،پارکنگ کا بھی اعلان

پی ایس ایل فائنل، اسٹیڈیم آنیوالی4 سڑکیں ٹریفک کیلئے بند،پارکنگ کا بھی اعلان

کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے آنے والوں اور عام شہریوں کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم آنے والی4 اہم سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند ہوں گی۔کارساز شارع فیصل سے اسٹیڈیم آنے والی سڑک، لیاقت آباد10 نمبر سے اسٹیڈیم تک کی سڑک، ملینیئم سے اسٹیڈیم تک آنیوالا ڈالیما روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہوگی۔ نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم آنے والا اسٹیڈیم روڈ، نیپا سے جیل چورنگی تک یونیورسٹی روڈ، کشمیر روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔دوسری جانب راشد مہناس روڈ سے آنے والے غریب نوازگراؤنڈ ڈالمیا میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیپا سے آنے والے اردو یونیورسٹی اور حکیم سعید گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے جبکہ یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم کے سامنے اتوار بازار گراؤنڈ بھی پارکنگ ایریا ہوگا۔کشمیر روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس اور چائنہ گراؤنڈ بھی پارکنگ ایریا ہوگا، ایم اے جناح روڈ پر میر عثمان پارک میں بھی گاڑیاں پارک کی جاسکیں گی۔

تازہ ترین