• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالبندین، بم دھماکا ، سی پیک پر کام کرنیوالے ٹھیکیدار کے چار ساتھی زخمی

دالبندین، بم دھماکا ، سی پیک پر کام کرنیوالے ٹھیکیدار کے چار ساتھی زخمی

دالبندین (نامہ نگار )دالبندین میں ریلوے کالونی کے قریب ایک رہائشی مکان پر دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے.دریں اثنا ءڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ،جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لیویز تھانہ لوپ کی چوکی پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز کی جوابی کارروائی کے بعدملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس پی چاغی کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے مظفر علی ولد محمد انور سکنہ حیدرآباد، غضنفر علی ولد اعتبار شاہ سکنہ پشاور، غلام مصطفی ولد محمد یوسف سکنہ جام شورو اور محمد عباس ولد شیر محمد سکنہ مردان کو پرنس فہدہسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد سی پیک منصوبے کے تحت یک مچھ خاران روڈ پر کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کے ساتھی تھے جن میں دو زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین