• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 اپریل کوطلب

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 اپریل کو ہوگا، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ لانے کی تجویز زیر غور لائی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس5 اپریل کو طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اخترکو سپریم کورٹ میں لانے کی تجویز پر غور ہوگا۔

جسٹس دوست محمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جگہ خالی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر سینیارٹی کے لحاظ سے سندھ ہائی کورٹ میں چوتھے نمبر ہیں۔

تازہ ترین