• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ایس ایل فائنل،سیکورٹی انتہائی سخت،مکین پریشان

ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں ہونے والے میچ کیلئے اتنی سخت سیکوریٹی فراہم کی گئی کہ اسٹیڈیم اور اس کے آس پاس رہنے والے مکین بھی پریشان ہوگئے۔

حسن اسکوائر، سوک سینٹر، مشرق سینٹر اور اس کے پیچھے رہنے والے مکین، نیشنل اسٹیڈیم گلشن اقبال بلاک ایک اور دو کے مکین گھروں میں قید ہوکر رہ گئے تھے۔

ان علاقوں میں گھر سے باہر پیدل تو مکین سفر کرسکتے تھے لیکن گاڑی یا موٹر سائیکل نکالنے پر پابندی تھی جس کی وجہ سے کئی افراد اپنے ضروری کام نمٹانے سے بھی محروم رہ گئے۔

مکینوں کا کہنا تھاکہ کم از کم ہمیں گھر سے باہر گاڑی پر نکلنے کی اجازت ہونی چاہئے تھی کیونکہ چھٹی والے روز ضروری کام نمٹانے ہوتے ہیں، گلیوں کو بھاری کنٹنر، ٹرکس، ویگنیں لگا کر بند کردیا گیا اور ہمیں بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن پولیس، ٹریفک پولیس، رینجرز اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کی تعیناتی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

تازہ ترین