• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

برینٹ خام تیل کے سودے 29سینٹس کے اضافے سے 70اعشاریہ 74ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

خام تیل کے سودے جنوری کے بعد پہلی بار 70ڈالر بیرل سے اوپر پر بند ہوئے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ایران سے جوہری معاہدے کے خاتمے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کا عندیہ بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہوا۔

چین کی جانب سے آج شنگھائی کروڈ آئل بنچ مارک میں بھی سودے کیے گئے، جس نے مارکیٹ پر اثر ڈالا۔

تازہ ترین