• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان سپر لیگ 2018 یاد گار لمحے، خوشگوار جھونکے

 
پاکستان سپر لیگ 2018 یاد گار لمحے، خوشگوار جھونکے

پشاور کے عمید آصف کی قسمت جاگتے زندگی گزر گئی، فرسٹ کلاس کھیلتے ہوئے کوئی توجہ نہیں دے سکا، پی ایس ایل میں بھی آخری لمحات میں حسن علی کی جگہ زبردستی لئے گئے مگر انہوں نے تو کمال ہی کر دیا، اپنے پہلے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کر لیں وہ ڈیبیو پر ایسی یادگار پرفارمنس دینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے، پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی خوب رہے، کپتان ڈیرن سیمی فٹ ہوں تو کچھ بھی ہو سکتا ہے مگر زخمی ہوں تو حریف ٹیم کی خیر نہیں ہوتی، ایسے ہی ایک میچ میں کوئٹہ کی ٹیم سامنے تھی آخری دو اوورز میں 22 رنز ہی درکار تھے کہ زخمی سیمی نے 4 بالز پر 16 رنز کی اننگز کھیل کر حیران کن فتح اپنے نام کی۔ 

دنیائے کرکٹ میں کھلاڑی مختلف ایکشن، فتوحات کے جشن اور دلچسپ اشاروں سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ ، وہاب ریاض جب سامنے آئے تو انکی مونچھیں دیکھ کر سابق آسٹریلوی بولر کی یاد تازہ ہوگئی ،آخری میچ میں انکی مونچھ بھی جشن میں شامل ہوئی تو دیکھنے والے بے اختیار قہقہے لگانے پر مجبور ہوئے،لاہور قلندرز کے خلاف وکٹ حاصل کرنے پر وہ مونچھوں پر ہاتھ پھیر کر خوشی منارہے تھے کہ ایسے میں ساتھی کھلاڑی نے قریب آکر انکے ہی انداز میں مونچھوں پر ہاتھ پھیر کر انکو مبارکباد دی۔

کراچی اور کوئٹہ کے میچ میں شاہد آفریدی کا ناقابل یقین کیچ اور جشن کئی کھلاڑیوں کے ایکشن پر بھاری پڑ گیا۔ یاسر شاہ کی دھمال، ایونٹ کے اختتامی لمحات میں اپنے ہی کھلاڑی کے ساتھ ناراضگی، بولر کا غصہ میں آنا جانا بھی خاصا اہم رہا، پولارڈ نے اس مرتبہ پش اپس کی بجائے وکٹ حاصل کرنے پر پچ پر بیٹھ کر تحریر شروع کر دی۔ 

ملتان سلطانز کے عمران طاہر اور کراچی کے شاہد آفریدی کے ا سٹائل بھی خوب ہیں، وکٹ کے حصول پر شاہد آفریدی کا جم کر جشن منانا اور عمران طاہر کا ایتھلیٹ کی طرح دوڑنا منفرد ہی کارنامے ہیں۔ 

شعیب ملک نے پاکستان کے لئے 300 ٹی 20 میچ مکمل کئے وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، بھاری بھرکم معاوضوں کے ساتھ طویل سفر کر کے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو یہ علم نہیں ہوتا کہ وہ تمام میچ کھیل سکیں گے کہ نہیں، فٹنس پرابلم کھلاڑیوں کو نہیں چھوڑتی، اسلام آباد کے آندرے رسل، کراچی کے عماد وسیم، شاہد آفریدی، اسی طرح شکیب الحسن اور کرس لین بھی متاثر ہوئے، ڈیون پورٹ کی والدہ چل بسیں تو ان کو بھی سپر لیگ سے جانا پڑا۔

جنید خان نے موجودہ لیگ کی پہلی اور سپر لیگ کی تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کی تو چند دن بعد عمران طاہر نے تیسری ہیٹ ٹرک کر دی، محمد عامر اور جنید خان کے بعد وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے، پاکستان سپر لیگ میں کئی ناقابل یقین باتیں بھی دیکھنے کو ملیں۔ 

فخر زمان بولڈ ہونے کے باوجود کھیلتے رہے کہ بیلز نیچے نہیں گری تھیں، اسلام آباد کے خلاف لاہور نے جیتا ہوا میچ ٹائی کیا اور پھر سپر اوور میں اسے شکست ہو گئی، دوسری مرتبہ کراچی کنگز سامنے آئی مگر اس مرتبہ سپر اوور میں لاہور کی ٹیم کامیاب قرار پائی، پی ایس ایل میں بارش کی مداخلت نے ملتان اور کراچی کا جو میچ لپیٹا اس سے ان دونوں ٹیموں کو آخری لمحات تک فائدہ محسوس ہوتا رہا جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس بارش (۱) ایک پوائنٹ کے خوف میں بری طرح جکڑی رہی، پاکستان سپر لیگ کے دوران متعدد مرتبہ ا سپاٹ فکسنگ کی کاوشیں ہوئیں مگر پی سی بی اور آئی سی سی کے بروقت اقدامات کی وجہ سے ناکامی ان کا مقدر بنی، بنگلہ دیشی اور بھارتی چہرے سامنے ضرور آئے مگر بڑی تحقیقات نہ ہو سکیں 

تازہ ترین
تازہ ترین