• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے مہنگا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے اضافے سے 115 روپے 45پیسے پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کم ہوکر 115 روپے 40پیسے پر آگیاتاہم یوروایک روپے اور برطانوی پاونڈ2 روپے مہنگا ہوگیاہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 35پیسے اضافے سے 115 روپے 75 پیسے کی بلندسطح تک دیکھا گیا،تاہم کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے بڑھ کر 115 روپے45پیسے پر بند ہوا۔

ادھر فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ مین یورو اور برطانوی پاونڈ مہنگا اور ڈالر سستا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کم ہوکر 115 روپے 40 پیسے پر آگیا جبکہ یوروایک روپے 10 پیسے اضافے سے 141 روپے 80 پیسے اور برطانوی پاونڈ 2 روپے 30 پیسے مہنگا ہوکر 162 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

تازہ ترین