• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِحصص، 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کے اضافے پر بند

بازارِحصص، 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کے اضافے پر بند

حصص بازار میں آج اْتار چڑھائو کا رجحان دیکھا گیا،جبکہ 100 انڈیکس 53 پوائنٹس اضافے کےبعد 45 ہزار 50 پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آئے ، جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران100 انڈیکس 246 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 784 پوائنٹس کی کم سطح تک دیکھا گیا ۔

بعد میں100انڈیکس حصص کی خریداری پر 88 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 118 کی بلند سطح پر جا پہنچا جبکہ کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 53 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

حصص بازارمیں آج کی صورتحال کے بعد معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ، جس کی وجہ سے حصص بازار میں 8 ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ 77 لاکھ حصص کا کاروبار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین