• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے

فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے

صارفین کے ڈیٹا لیک اسکینڈل کی وجہ سے سوشل میڈیا ادارے فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے، 10 دنوں کے دوران اسے 100ارب ڈالر مالیت کا خسارہ ہوچکا ہے ۔

صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد سے فیس بک کے شیئرز کی قیمت مسلسل گررہی ہے ۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اس کے شیئرز کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

ر اس کے شیئرز کی قیمت گزشتہ سال جولائی کے بعد سے پہلی بار ایک سو پچاس ڈالر فی شیئرز کی سطح سے نیچے آگئی ۔

تازہ ترین