• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ


پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ

بلومبرگ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر رپورٹ دی ہے اور موزانہ کیا ہے کہ پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ ہے ،کمبوڈیا ایشیاء کی سب سے چھوٹی معیشت ہے۔

عالمی اقتصادی جریدے بلوم برگ نےآئی ایم ایف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 13 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تھے جو گزشتہ 5 برس کی کم ترین سطح تھی۔

دوسری جانب کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جنوری میں اس کے ذخائر کا حجم 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھا۔

بلوم برگ کی جانب سے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسی طرح نیوزی لینڈ اور قازقستان وہ ممالک ہیں جن کی معیشت پاکستانی معیشت کے مقابلے میں چھوٹی ہے لیکن ان کے زرمبادلہ کے ذخائر پاکستانی ریزرو سے کہیں زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں واشنگٹن میں واقع آل برائٹ اسٹون برج گروپ کے ڈائریکٹر عزیر یونس کے مطابق مسئلہ کا کوئی فوری حل نہیں ہے، سرمایہ کاری کوراغب کرنے کےلئے ملک میں کاروبار کا ماحول بہتر بنانا ہے،برآمدای شعبےکو مسابقت فراہم کرنا ہوگی۔

تازہ ترین