• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’آپ اپنی 100ویں سال گرہ کیسے منائیں گے،
اِس بارے میں 100 لفظوں کی کہانی لکھیں۔‘‘
میں نے فرمائش کی۔ وہ مسکرادیئے۔
کچھ دنوں بعد میں نے پوچھا، ’’کہانی لکھی؟‘‘
انھوں نے عجیب جواب دیا،
’’ہاں، لیکن 100 الفاظ پورے ہونے سے پہلے کہانی مکمل ہوگئی۔‘‘
میں ہنس پڑا، ’’کچھ الفاظ بڑھالیں۔‘‘
انھوں نے کہا، ’’کہانی پوری ہوگئی تو الفاظ کیسے بڑھاؤں؟‘‘
پھر ایک تعویذ میرے حوالے کیا۔
میں نے دیکھے بغیر کہیں رکھ دیا۔
آج خبر ملی، انتظار حسین کا نوے سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
میں نے تعویذ ڈھونڈ کر پرچہ کھولا۔
کہانی میں نوے الفاظ تھے۔
تازہ ترین