• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچیس سو سال پرانے تابوت سے حنوط شدہ لاش برآمد

پچیس سو سال پرانے تابوت سے حنوط شدہ لاش برآمد

آسٹریلیا میں سائنس دانوں کو ایک حنوط شدہ لاش کی باقیات پچیس سو سال پرانے تابوت سے ملی ہیں۔ ماضی میں اس تابوت کو خالی تصور کیا جاتا تھا اور اس پر تحقیق نہیں کی گئی تھی۔

جرمن نشریاتی ادارے نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سڈنی یونیورسٹی کی نیکولسن عجائب گھر کے پاس گزشتہ ڈیڈھ سو سال سے مصر لائے گئے تابوت موجود ہیں۔ ان میں سے تین تابوتوں میں حنوط شدہ مکمل لاشیں موجود تھیں۔ گزشتہ برس جب ریسرچرز نے چوتھا تابوت کھولا تو وہ توقع کر رہے تھے کہ انہیں کچھ ہڈیاں یا پٹیاں ملیں گی۔

پچیس سو سال پرانے تابوت سے حنوط شدہ لاش برآمد

اس ٹیم کے ریسرچر جیمی فریسر کا کہنا ہے،’’ ریکارڈ کے مطابق یہ تابوت خالی بتاتا گیا تھا اور فقظ کچھ مواد پڑا ملا تھا لیکن اس تابوت میں ایک حنوط شدہ لاش کی لگ بھگ دس فیصد باقیات موجود ہیں۔‘‘

یہ تابوت فراعین کی چھبیسویں نسل کی ایک خاتون کا ہے۔ فریسر کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاش تیس برس کے انسان کی تھی۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کہ یہ لاش کسی مرد کی تھی یا خاتون کی۔ 

تازہ ترین