• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 6 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 6 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود 6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ معاشی نمو 11 سال کی بلند ترین سطح پر رہنےکا امکان ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال معاشی نمو 6 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال کے 8 مہینوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 4اعشاریہ1 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم درآمدات کی رفتار بڑھنے پر خدشات کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین