• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک اورسوئی سدرن تنازع، وفاقی وزیر نے نوٹس لے لیا

کے الیکٹرک اورسوئی سدرن تنازع، وفاقی وزیر نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے تنازع کا نوٹس لے لیا۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیے مسئلہ حل کریں، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک واجبات ادائیگی کا معاملہ قانون کے مطابق حل کریں، کراچی میں شدیدگرمی ہے، معاملات حل کرکے شہریوں کو بجلی فراہم کی جائے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ کے الیکٹرک حکام سوئی سدرن کے واجبات کی ادائیگی جلد ممکن بنائیں، نیپرا کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کرے، کے الیکٹرک کو مقررہ کوٹے کے مطابق پوری بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین