• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹائلز کی خوبصورتی بڑھائے گھر کی دلکشی

آج کل گھر وں میں سنگ مرمر کےٹائلز لگے ہوں یا نہیں ، لیکن غسلخانوں میں ٹائلز کا استعمال عام ہے، کیونکہ یہ بآسانی صاف ہوجاتے ہیں اورنفاست کو ظاہر کرتے ہیں۔ غسل خانہ کی دلکشی میں سنگِ مرر کی ٹائلز بنیادی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔ سنگَ مرر سے نت نئے ڈیزائن طبیعت پر خوشگوار تاثر چھوڑتے ہیں۔اس کے علاوہ گھر کے فرش پر اگر سفید رنگ کے ٹائلز ہوں تو چھت اور دیواروں کے مختلف رنگ ،حسین امتزاج بناتے ہیں۔

اس سلسلے میں مختلف Combinations بن سکتے ہیں ،جیسے سیاہ اور سفید ٹائلز کا حسین امتزاج آپ کےڈرائنگ روم کو منفرد بناسکتا ہے۔ کریمی رنگ کی ٹائلز پر مشتمل دلکش دیواریں اور فرش بھی عمدہ ذوق کی علامت ہے ۔خوبصورت سفید ٹائلز کے ساتھ دلکش لکڑی کی درازوں کا استعمال بھی کیا جاسکتاہے۔ شاور کے خاص پورشن کے لئے سرمئی رنگ کی ٹائلز کے ساتھ مختلف رنگوں کے دلکش امتزاج کے ساتھ نمونے دار شاندار سٹائل کا ڈیزائن بنوایا جاسکتاہے۔ 

سیاہ چمکدار جاذبِ نظر ٹائلز کے علاوہ گہرے نیلے اور کریمی رنگوں کے حسین ملاپ کی صورت موڈ کو بہتر کرنےو الا ڈیزائن بھی آج کل ’اِن ‘ ہے۔ خوبصورت سفید رنگ کے ٹائلز اور فیروزی رنگ کا کمال بھی اپنی بہار دکھاتاہے۔ 

مخصوص پورشن کے لئے شیشے کی ٹائلز پر مبنی خوبصورت سٹائل کی دیوار بھی آپ کو بور نہیں کرے گی ۔ آج کل بنفشی اور سفید رنگ کے ٹائلز کا بھی ٹرینڈاپنایا جارہاہے۔ اس کے علاوہ کچھ تجاویز یہ ہوسکتی ہیں:

آپ سریمک ٹائلز کا چناؤ کرکے اپنے باتھ روم کو ایسے دلچسپ بنا سکتے ہیں کہ جن کا انداز تو ایک سا ہی ہو مگر ان پر بنا ڈیزائن الگ ہو۔ لیکن اس میں اہم بات یہ ہے کہ انہیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائےکہ آپ کا غسل خانہ بہت زیادہ بھرا ہوا نہ لگے ۔

آج کل مارکیٹ میں 3D انداز ٹائلز بھی بہت سارے موجود ہیں۔ اس طرح کے ٹائلز کے استعمال سے آ پ کو گھرکھلا کھلا لگے گا۔

پتھر زیادہ ترپسند نہیں کیا جاتا کیونکہ اس کی صفائی تھوڑی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر اس پر اچھا سیلر لگا دیا جائے تو اس پریشانی سے آپ آرام سے بچ سکتے ہیں۔

ایک خاص طرح کی سریمک شیٹ بھی استعمال کی جاسکتی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ یہ پوری دیوار اس طرح کا تاثر پیش کرے کہ ادھر الگ الگ موزیک ٹائلز لگائے گئے ہوں۔

فرش کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے سفید سادہ ٹائلوں کے استعمال کے ساتھ درمیان میں نقش والی ٹائلوں کا استعمال کی جاسکتاہے۔

سفید رنگ کے ساتھ ماربل کو استعمال کرکے ایک حصے کو باقی سب سے نمایاں کرنے کے لیے اس کے اردگرد بلیک آئس پھول ماربل کا استعمال کیا جاسکتاہے۔

فرش اور دیوار میں لگی ٹائلز میں مطابقت ہو توباتھ روم کے فرش کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جاتاہے۔

ماربل کی ٹائلوں والے فرش میں شنگریلا ماربل کی ٹائلوں کا استعمال بھی کیا جاسکتاہے۔

سنگ مرمر کی اقسام، مختلف سنگ مرمر کی نوعیت اور خصوصیات

عمارت سازی کی مارکیٹ میں سنگ مرمر کا بہت اچھا مٹیریل ہے ، فن اور دستکاری،ا سٹیشنری، لیمپ، برتن اور آرٹ کے دیگر عملی کاموں میں استعمال کے ساتھ ساتھ صارفین کا پسندیدہ ہے۔ لہٰذا، سنگ مرمر کی اقسام کی بات کرتے ہیں۔

کلاس اے: اعلیٰ معیار سنگ مرمر، ایک ہی، بہترین پروسیسنگ معیار ہے، عدم استحکام اور pores سے پاک ہے۔

کلاس بی: سنگ مرمر کی پہلی کلاس کے قریب کی خصوصیات، لیکن پروسیسنگ کی معیار سابقہ سے تھوڑا سا بدتر ہے،سوراخوں کو گلو سے بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کلاس سی: پروسیسنگ معیار میںنچلے درجے کا ہے، ٹوٹ پھوٹ اور کچے پن کا شکا رہوتاہے۔

کلاس ڈی: کلاس سی ماربل کی طرح کی خصوصیات، لیکن اس میں زیادہ قدرتی خامیاں ہوتی ہیں۔ سب سے بڑا فرق پروسیسنگ معیار ہے، بہت زیادہ رنگوں میں یہ پتھر ملتاہے۔

سنگ مرمر کی خصوصیات

اچھا آرائشی کارکردگی، سنگ مرمر تابکاری پر مشتمل نہیں ہے لیکن روشن رنگ،گہرے رنگوں کے ساتھ، انفرادی دیواروں، زمین کی سجاوٹ میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سنگ مرمر کی زندگی عام طور پر تقریبا 50-8 سال تک ہوتی ہے۔

تازہ ترین