• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برازیل کے ٹاپ فٹبالرز جلد پاکستان آئیں گے


  لیژر لیگس فٹ بال کے زیراہتمام ٹاپ برازیلین کھلاڑیوں کو ایک بار پھر پاکستان لانے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے، عنقریب پاکستان میں عالمی فٹ بال کھلاڑیوں کو بلا کر ایک بڑا میلہ سجایا جائے گا۔

انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدرشاہ زیب ٹرنک والا نے کہا کہ رونالڈینو اور دیگر کھلاڑیوں کو پاکستان بلاکر فٹ بال کی ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے بعد برازیلین فٹ بالر کو بلانے کی حکمت عملی طے کرلی ہےاور وہ جلد یہاں آکر فٹ بال کے میدانوں کو دوبارہ آباد کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 5مرتبہ ورلڈ کپ فٹبال کی فاتح ٹرافی حاصل کرنے والی برازیل کی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی بہت جلد پاکستان آکر فٹ بال کا میلہ سجائیں گے ۔


تازہ ترین