• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی پر وزیر خارجہ اور دیگر کی مذمت

مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی پر وزیر خارجہ اور دیگر کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے دہشت گردی کے نتیجے میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی میں کشمیریوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرکےحریت پسند عوام سے ہار چکی ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری خون عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے، پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور درندگی کی انتہا کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ظلم و ستم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعوے دار ریاست کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرکےحریت پسند عوام سے ہار چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہتےکشمیریوں کاخون بہا کر بھارت ان کی تحریک کودبا نہیں سکتا ۔

تازہ ترین