• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فطرت پہ پلٹتے دیر نہیں لگتی

گھروں میں جانور پالنے کےبہت سے فوائد بیان کئے جاتے ہیں ان میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پالتو جانور مکینوں کے ذہنی تنائو کو حد درجہ کم کردیتے ہیں،آپ کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں اور جب آپ اپنی نوکری یابزنس یا کسی کام کے بعد گھر واپس لوٹتے ہیں تو آپ کا پر جوش استقبال بھی کرتے ہیں اور یہ سب آپ کے ذہنی تنائو کی کمی کا سبب بنتے ہیں اورآپ کے موڈ پر مثبت اثرڈالتے ہیں۔

پالتو جانوروں کی گھر میں موجودگی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور ان جانوروں کے ساتھ رہتے رہتے آ پ اپنی قوت مدافعت کے باعث مختلف الرجیوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔


گھروں پر جانور پالنے کے بھی بڑے شوقین موجود ہیں اور اس شوق میں انفرادیت رکھنے کیلئے غیر روایتی جانور بھی گھروں پالتے ہیں ، جیسے شیر،چیتا، سانپ،بندر وغیرہ ۔

زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایسے ہی غیر روایتی جانور پالنے کے شوقین عرب نوجوانوں کی محفل جمی ہو ئی ہے اور ان کا پالتو چیتا کسی بلی کی طرح ان کے ساتھ موجود ہے تاہم درندہ درندہ ہوتا ہے اور اپنی فطرت کے مطابق محفل میں موجود شخص پر بار بار جھپٹنے کی کوشش کرتا ہے چوں کہ چیتا پالتو ہے اور گھر میں انسانوں کے درمیان رہتا ہے لیکن اپنی فطرت سے باہر نہیں آ سکتا اور ایسے شخص پر جھپٹنے کی کوشش کرتا ہے جو ایک دوسرے کیلئےغیر مانوس ہیں۔

محفل میں موجودوہ لوگ جو اس چیتے سے مانوس ہیں اس صورت حال سے محظوظ تو ہو رہے ہیں لیکن کسی حفاظتی سامان کے بغیر ان کا یہ عمل کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تازہ ترین