• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور:گنے کے نرخوں پر زمینداروں کا احتجاج

پشاور میں اتحاد زمینداران نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث خیبر روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

مظاہرین کو صوبائی اسمبلی کے باہر خیبر روڈ پر چیک پوسٹ پر روک لیا گیا۔

مظاہرین نے شکوہ کیا کہ ملز مالکان 40 کلو گنا سرکاری قیمت 180 روپے کے بجائے 140 روپے میں دے رہے ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے گنے کی مقررہ نرخ کے مطابق ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین