پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا،جبکہ 100 انڈیکس نے مسلسل تیسرے روز سال کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام کیا۔
حصص بازار میں آج کاروبارکے آغاز پر ملاجلا رجحان رہا، 100 انڈیکس کھبی مثبت اور کھبی منفی ہوتا رہا، لیکن کاروبار بند ہونے سے پہلےحصص خریداری پر انڈیکس 181 پوائنٹس اضافے سے 45741 پر بند ہوا۔
بازار میں آج 367 کمپنیوں کے 26 کروڑحصص کے سودے ہوئےجبکہ کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی تاہم مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے بڑھ کر 9420 ارب روپے ہوگئی۔