شنواری ایف سی پشاورنے لیثرر لیگس انٹر اسٹی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
لیثرر لیگس سیزنIIکے آخری میچ میں شنواری ایف سی اور چترال ایف سی کے مابین مقابلہ 2-2سے برابر رہا۔ قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میںہونےوالے میچ میں شنواری ایف سی کے سراج نے تیسرے ہی منٹ میںگول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
پانچمنٹ بعدہی تیمور نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔کھیل کے اختتام پر مقابلہ دو دو سے برابر رہا ۔ میچ برابر ہونے پر بہتر پوائنٹس پر شنواری ایف سی نے سیزن IIمیں پہلی پوزیشن حاصل کرکے لیثرر لیگس کے انٹرا سٹی چمپئن شپ میں بحیثیت پشاور چمپئن اپنی جگہ مستکم کرلی۔
وقفہ کے دوران مہمان خصوصیسابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ، کا تعارف دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پشاور، پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیفا ریفریز انسٹرکٹر قاضی آصف ، انٹرنیشنل گوہر زمان و دیگر بھی موجود تھے۔