• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شخص نےترتیب دی پاکستانی قومی ترانے کی وائلن پر دھن

چینی شخص نےترتیب دی پاکستانی قومی ترانے کی وائلن پر دھن

پاک چین دوستی کی دنیا بھر میں مثالیں دی جاتی ہیں، اس دوستی کو سمندر سے گہری اور آسمان سے بلند بھی قرار دیا گیا ، تقریباً70سالہ اس دوستی میں چین اور پاکستان میں کئی حکومتی ادوار آئے اور گئے، دنیا میں کئی واقعات رونما ہوئے تاہم پاکستان اور چین کے تعلقات میں فرق نہیں آیا۔


پاکستان کے دنیا میں کئی دوسرے ممالک سے بھی دوستانہ تعلقات ہیں لیکن وہ تعلقات حکومتی سطح تک ہی محدود ہیں چین سے دوستانہ تعلقات عوامی سطح تک ہیں اور عام لوگوں کا ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک دوسرے سے تعلق گہراتر ہوتا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کی عوام کے درمیان بنتے گہرے تعلق کے عملے ثبوت مختلف صورتوں میں سامنے بھی وقتاً فوقتاً منظر عام پر آتے رہتے ہیں ۔

پاک چین دوستی کی ایسی ہی ایک اور مثال پھر سامنے آئی ہے جس میں چینی شہری وائلون پرپاکستان کے قومی ترانے کی دھن اس عقیدت کے ساتھ بجارہا ہے جس عقیدت سے وہ اپنے قومی ترانے کی دھن وائلن پر ترتیب دے رہا ہے۔

تازہ ترین