• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال

بھارتی جارحیت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال

بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال کی گئی،ہڑتال کے دوران تعلیمی ادارے بھی بندہیں جبکہ سری نگر سمیت جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یاسین ملک جیل میں قید ہیں ،جبکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق بدستور اپنے گھروں میں نظر بند ہیں ہیں،وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

بھارتی جارحیت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال

17 کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں غم و غصے اور احتجاج کی لہر جاری ہے، حریت قیادت نے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج آج اور کل بھی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

سڑکیں سنسان اور تعلیمی ادارے بند ہیں، حریت رہنماؤں کے اعلان پر کل شہیدوں سے اظہار یک جہتی کیلئے شوپیاں تک بھارت مخالف احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا۔

بھارتی جارحیت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال

احتجاج سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے سری نگر اور جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے، احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے روکنے کیلئے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق بدستور گھروں میں نظر بند ہیں، یاسین ملک کو تین روزہ ریمانڈ پر سری نگر کی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی جارحیت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال

دو روز قبل بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے اور مظاہرین پر فائرنگ کر کے 17 کشمیریوں کو شہید، 200 کو زخمی کردیا تھا۔

تازہ ترین