• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو تشویش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو تشویش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت پر عالمی تنظیمیں بھی بول اٹھیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون کی تنظیم نے تحقیقات کیلئے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

ادھر حریت قیادت کی اپیل پر آج ضلع شوپیاں تک احتجاجی مارچ کیا جا ئے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرس نے کشمیریوں کی شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کا ہر حال میں تحفظ ہونا چاہیے چاہے وہ غزہ، مقبوضہ کشمیر یا یمن کے ہوں، کیونکہ یہ بنیادی اصول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کےقوانین کےتحت فریقین شہریوں کی حفاظت کی ذمےدارہیں۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے تحقیقات کیلئے کمیشن کو بھارت تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیرکےحل کے لیےکرداراداکر نے پر زور دیا ہے ۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں آج بھی بھارتی مظالم کے خلاف شوپیاں تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، حریت قیادت ریلی سے خطاب کرے گی ۔

تازہ ترین