• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مخالف ویب سائٹس بھارت سے آپریٹ ہونے لگیں

پاکستان مخالف ویب سائٹس بھارت سے آپریٹ ہونے لگیں

پاکستانی شہری ظاہر کرکے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے بیشتر فیس بک پیجز، واٹس ایپ گروپس اور ویب سائٹس بھارت سے آپریٹ کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں پاکستانی اداروں نے سخت ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’آزاد پختون قبائل‘ کے نام سے ایک فیس بک پیج پر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ مانیٹر کیا جارہا تھا۔

اڈمین وزیر کے نام سے اس فیس بک پیج کی لوکیشن خیبرپختوانخواہ کے شہر بنوں سے ظاہر کی جارہی تھی لیکن جب اس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تحقیق کی تو نہ صرف یہ فیس بک پیج بھارتی شہر سے آپریٹ کرتے ہوئے پایا گیا بلکہ اس سے منسلک ’آزاد پختون ڈاٹ کام‘ نامی ویب سائٹ بھی بھارتی شہرسے آپریٹ کرتے ہوئے پائی گئی۔

پاکستان مخالف ویب سائٹس بھارت سے آپریٹ ہونے لگیں

یہ ویب سائٹ آئی پی ایڈریس 217۔87۔154۔35 پر چل رہی ہے جسے بھارت کے شہر ممبئی سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہی نہیں بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں قومیتوں کے نام پر بنائے اور چلائے جانے والی بیشتر ویب سائٹس، فیس بک پیجز، وہٹس ایپ گروپس بھارتی شہروں سے کنٹرول ہو رہے ہیں۔

اس سلسلے میں قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاہم ذرائع نے محب وطن پاکستانیوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ مختلف فیس بک پیجز، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی پوسٹس اور مشکوک ویب سائٹ پر تبصرہ کرنے میں احتیاط یا گریز کریں۔


تازہ ترین