• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی میں کامک کان فیسٹیول کامیلہ سج گیا

دبئی میں سالانہ کامک کان کا آغاز ہو گیا، جس میں فلمی کرداروں کا روپ دھارے ہزاروں افراد اُمڈ آئے۔


دبئی کے ورلڈ ٹریڈسینٹرمیں منعقد ہونے والے اس ساتویں سالانہ مڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کان میں کوئی خاتون ونڈر ویمن بن کر چلی آئی، تو کسی نے اسٹار وارز کا روپ دھار لیا، تو کوئی خوفناک بلا کا روپ دھارے چلا آیا ،کسی جوکر بن کر لوگوں کو ہنسایا، تو کسی نے بیٹ مین ،سپر مین اور آئرن مین بن کر شرکت کی ۔

دبئی میں کامک کان فیسٹیول کامیلہ سج گیا

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس فلمی ایونٹ کے پہلے روزنوجوانوں، بچوں ،بڑوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد اپنے پسندیدہ سائنس فکشن، ہارر اور اینی میٹڈ سمیت کئی مشہور فلمی کرداروں اور ویڈیو گیمز کے کردار وں کا روپ دھارے ہوئے شامل ہوئے ۔

دبئی میں کامک کان فیسٹیول کامیلہ سج گیا

واضح رہےکہ دبئی کامک کان 7 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں کامک بکس، ٹوائز، اینیمیٹڈ اور سائنس فکشن فلموں اور گیمز کے ٹیزر بھی پیش کئے جائیں گے جبکہ کامک کان کے میلے میں معتدد ہالی ووڈ اداکارشرکت کریں گے ۔

تازہ ترین