• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دنیا کا سب سے بڑا روسی ہوائی جہاز دمام پہنچ گیا

شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز انتونوف نے لینڈ کیا،جہاز کا وزن 600 ٹن ہے جسے 1988 میں تیار کیا گیا تھا،جہاز روسی خلائی شٹل’ بوران‘کو لے جانے کیلئے بنایا گیا تھا ۔

انتونوف نامی جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز میں ہوتا ہے جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

ہرکیولس جہاز کے 6 انجن ہیں جو اسکے پروں پر نصب کئے گئے ہیں ،جہاز کے پہیوں کی تعداد 32 ہے اوردیو ہیکل جہاز کو بنے ہوئے 30 برس ہو چکے ہیں ۔ 20 برس روسی فوج میں استعمال رہنے کے بعد اسے دوبارہ اوور ہال کرکے کمرشل بنیادوں پر کارگو جہاز کے طور پر مارکیٹ کیا گیاہے۔

تازہ ترین