• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوی افسران و جوانوں کو اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

نیوی افسران و جوانوں کو اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 11 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) جبکہ 15 کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔


7 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت، 17 سی پی اوزاور سیلرز کو تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس -ا، 19 کو تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس -اا اور 10 کو تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس-ااا تفویض کیے گئے۔

تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین