• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پھولوں کا ہار ایسے بھی پہنایا جاتا ہے !

سیاسی لیڈر وں سے محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ان کے قریب جاکر گلے میں ہار ڈالنا ،مصافحہ یا جھپی پانا قرار پاتا ہے،لیکن کوئی اپنے لیڈر سےمحبت کاایسا منفرد انداز بھی اپنا سکتا ہے ؟


بھارتی ریاست کرناٹک کے دورے پر آئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے ایک مداح نے سخت سیکیورٹی کے باوجود ان سے اپنی محبت کا بھرپور طریقے سے اظہار کیا ۔

سیکیورٹی حصار اور مجمع میں گھیرے راہول گاندھی سے بہت دورکھڑے ان کے مداح نے اس انداز سے ان کی طرف پھولوں کا ہار اچھالا کہ وہ سیدھا ان کے گلے میں جاگرا۔

محبوب لیڈر اور اس کے مداح کے اس انداز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ،جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین