• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکا سعودی عرب کو آرٹلری نظام فروخت کرےگا

امریکا نے سعودی عرب کو ایک ارب 31 کروڑ ڈالر کا آرٹلری نظام فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسلحے کی فروخت کے مزید معاہدے بھی متوقع ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے یہ اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 3 ہفتے تک جاری رہنے والے امریکی دورے کے اختتام پر کیا ہے۔

گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ریاض حکومت واشنگٹن سے ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گی۔

تازہ ترین