• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے، جمائما

شادی 70 سال کی عمرسےپہلےنہیں کر نی چاہئے،جمائما

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے۔

جمائما نے شادی شدہ زندگی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کا عرصہ سو برس پہلے جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1900ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کا عرصہ 12برس تھا،1900ء میں شادی 12برس اس لیےقائم رہتی تھی کیونکہ موت جلد واقع ہوتی تھی اور برطانیہ میں شادی آج بھی 12برس ہی قائم رہتی ہے مگر وجہ طلاق بنتی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے طلاق سے بچنے کا حل بھی بتاتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر قابو پانا ہے تو شادی 70برس کی عمر سے پہلے نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ جمائما خان کی عمران خان سے شادی بھی 11برس قائم رہ سکی تھی۔

تازہ ترین