• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آوازہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ پاکستان مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے۔

ملیحہ لودھی پاکستان ہاؤ س نیویارک میں منعقدہ کشمیر سالیڈیریٹی ڈےکی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کامقدمہ اخلاقی اورقانونی بنیادپرلڑرہاہے۔

ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل اور مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

تازہ ترین