• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیشان بٹ سچی بات کرنے والے بہادر صحافی تھے ،ملک یونس

ذیشان بٹ سچی بات کرنے والے بہادر صحافی تھے ،ملک یونس

مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر اور سیالکوٹ کی معروف سماجی شخصیت ملک یونس نے سیالکوٹ میں شہید ہونے والے صحافی ذیشان بٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیشان بٹ حق اور سچ بات کرنے والے بہادر صحافی تھے۔

ذیشان بٹ کی شہادت سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے وہ سیالکوٹ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیں خواہ مجرموں کا تعلق ہماری ہی جماعت سے کیوں نہ ہو۔

ذیشان بٹ سچی بات کرنے والے بہادر صحافی تھے ،ملک یونس

قاتلوں کا تعلق خواہ کسی جماعت سے ہو اور وہ جتنے بھی اثر رسوک والے ہوں انھیں سیاست سے بالاتر ہوکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ملک یونس نے کہا کہ وہ گزشتہ روز ہی جاپان پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی ارمغان سبحانی اور خوش اختر سبحانی سے ہوئی جو ان کے حلقے سے ہی اگلا الیکشن لڑیں گے ۔

ذیشان بٹ سچی بات کرنے والے بہادر صحافی تھے ،ملک یونس

ملک یونس نے کہا کہ سیالکوٹ بھاگوال میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے ارکان سے جو ہمارے اختلافات تھے وہ ختم ہوگئے ہیں اور اگلے الیکشن میں ان کو نہ صرف بھاگوال سے ووٹ ملیں گے بلکہ جاپان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں ہمارے لوگ موجود ہیں وہ بھی بطور اوورسیز پاکستانی سبحانی اور وریو خاندان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔

تازہ ترین