• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، سفیر پاکستان،ناروے

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، سفیرپاکستان،ناروے

ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور اس بات کی ضمانت پاکستان کے آئین میں دی گئی ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، سفیرپاکستان،ناروے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے دوران متعدد تنظیموں کے نمائندے اور بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک تھے۔

تقریب کا موضوع ’’قراردادپاکستان، قرارداد مقاصد اور پاکستان کا موجودہ نظام عدل و انصاف‘‘ تھا۔

موضوع کی مناسبت سے مقررین نے پاکستان کی تاریخ اور موجود حالات پر روشنی ڈالی۔

سفیر پاکستان نے اس تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو بھرپور میں خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، سفیرپاکستان،ناروے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قوانین میں کسی بھی فرد اور کمیونٹی کے بارے میں کوئی تعصب نہیں بلکہ ہر طبقے کے حقوق کا خیال رکھا گیاہے۔

محترمہ رفعت مسعود نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان حاصل کیا اور اس جدوجہد میں بےشمار قربانیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پاکستان کی تاریخ سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کی جدوجہد کے بارے میں جان سکیں۔

سفیر پاکستان نے مزید کہاکہ اوسلو میں اس سال بھی 14 اگست پچھلے سال کی طرح مل کر منایاجائے گا اور انہیں امید ہے کہ تمام نارویجین پاکستانی تنظیمیں بھرپور تعاون کریں گی۔

انہوں نےاس بات پر بھی زور دیا کہ نارویجین پاکستانی اپنے مقامی مسائل کی طرف بھی توجہ دیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔

اس دوران وژن فورم کے ارشد بٹ، ادارہ منہاج القرآن کے علامہ اقبال فانی، غوثیہ مسلم سوسائٹی کے مفتی زبیرتبسم اور نوجوان مقرر حسنین اسماعیل سرور نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، سفیرپاکستان،ناروے

تقریب کے دوران اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راشد اعوان نے انجام دیئے۔

اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے صدر مرزا ذوالفقار نے مہمانوں سے اظہارتشکر کیا۔

اس تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر نے کہاکہ اس طرح تقریبات پاکستان کے حوالے سے تجدید عہد کا سبب بنتی ہیں اور ہمیں خصوصا ًہماری نوجوان نسل کو پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتی ہیں۔

اس موقع پر ایک نارویجین خاتون اندریاہوف ھاگا کو ان کی شامی پناہ گزیوں کے لیے خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، سفیرپاکستان،ناروے

اس کے علاوہ سوسائٹی سے وابستہ شخصیات مرزا نوربیگ، چوہدری مظہرحسین، عقیل قادر اور اسماعیل سرور کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں شیلڈز دی گئیں اور ایوارڈکمیٹی کے چیئرمین علی اصغرشاہد اورممبر یوسف خان کو پھول پیش گئے۔

تقریب میں نعت خوانی کا شرف حاجی احمد اعوان نے حاصل کیا اور بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔

تازہ ترین