• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کیش وین لوٹنے کی کوشش، ملزمان کی فائرنگ، گارڈ جاں بحق

کراچی: کیش وین لوٹنے کی کوشش، ملزمان کی فائرنگ، گارڈ جاں بحق

تصاویر/ ویڈیو: ساجد انصاری

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر نجی منی چینجر کی وین لوٹنے کی کوشش کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔


پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی وین بینک سے کیش لے کر دفتر کے لیے روانہ ہوئی تو فیڈرل بی ایریا میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب راشد منہاس روڈ پر دو سے تین موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے کیش وین کو روک لیا۔

کراچی: کیش وین لوٹنے کی کوشش، ملزمان کی فائرنگ، گارڈ جاں بحق

کمپنی ملازمین کے مطابق اس دوران انہوں نے پیسے سیٹوں کے نیچے چھپا دیئے۔ ڈاکو ؤں نے گاڑی کی تلاشی لی اور رقم نہ ملنے پر فائرنگ کردی جس سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی گارڈ کی لاش اسپتال روانہ کی، جبکہ وین کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

کراچی: کیش وین لوٹنے کی کوشش، ملزمان کی فائرنگ، گارڈ جاں بحق

کمپنی کے ایک ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے جب گاڑی روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے خطرہ بھانپ کر پیسے سیٹوں کے نیچے چھپا دیے تھے۔

پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین