• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بازار حصص، 100انڈیکس57پوائنٹس کی کمی پر بند

سینیٹ میں ایمنسٹی اسکیم پر تبادلہ خیال کئے جانے کی خبروں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج ملا جلا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کمی سے 46580پر بند ہوا.

حصص بازار میں کاروبار کے آغاز سے کاروباری سرگرمیاں معمول سے کم رہیں، کاروبار کے دوران 20 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروبار کے اختتام پر ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے جاری کردہ ریسرچ نوٹ کے مطابق 100 انڈیکس نے مسلسل 8 روز مثبت رہنے کے بعد کاروبار کا پہلا منفی اختتام کیا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9507 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین