• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زخموں پرچینی چھڑکیں!

زخموں پر نمک چھڑکنا تو سنا تھا ، اب زخموں پر چینی چھڑکی جائے گی ، برطانوی سائنسدان زخموں کو بھرنے کے لیے انوکھے طریقہ علاج پر کام کر رہے ہیں۔ چینی سے زخم بھرنے کی کوششیں کامیاب بھی ہوتی نظر آرہی ہیں۔

زخم ٹھیک کرنے کے لیے کچھ میٹھا ہوجائے؟؟ جی ہاں! برطانوی سائنسدان اینٹی بائیوٹکس کے بجائے شکر سے زخم بھرنے کی کوشش کررہے ہیں، اور انھیں اس تجربے میں کامیابی بھی نظر آرہی ہے ۔

زمبابوے کے موزز مرانڈو برطانیہ میں نرسنگ کا کام کرتے ہیں اور انہیں زخم بھرنے میں شکر کے کردار پر تحقیق کے لیے ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ۔

اگر چینی سے زخم کے علاج کا تجربہ کامیاب ہوگیا تو نا صرف غریبوں کے زخموں کے لیے شکر مرہم کا کام کر سکتی ہے۔ بلکہ اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین