• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر کاروبار کو ترجیح دی،عمران خان

نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر کاروبار کو ترجیح دی،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نےکاروباری مفادات کومسئلہ کشمیر پرترجیح دی،حکومت کے ہاں کشمیر پر کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں۔نواز شریف نے اہل کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے سری نگر کے جریدے ’کشمیر نریٹر‘کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر حریت قیادت سے ملاقات تک نہ کی اور حریت قیادت سے ملاقات کرکے اہل کشمیر کی آواز بننے کی بجائے اپنے کاروبار کو فوقیت دی۔

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے کشمیرکے معاملے کو شدید نقصان پہنچایا ، پرویزمشرف نےکشمیرپرقراردادوں کوپرانی قراردےکرنقصان پہنچایا، کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادیں معاملےمیں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، یہ قراردادیں کشمیریوں کےحق خودارادی کی قانونی حیثیت کومضبوط کرتی ہیں ۔

مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادیں معاملےمیں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، یواین قراردادیں کشمیریوں کےحق خودارادی کی قانونی حیثیت کومضبوط کرتی ہیں۔ پاکستان میں کوئی عسکری یا سویلین رہنما بھارت سے بہتر تعلقات کا مخالف نہیں،مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیر کے حوالے سے مکمل سوچ رکھتی ہے، اقتدار میں آئے تو کشمیر پر جامع، متحرک اور مؤثر پالیسی بنائیں گے۔

انہوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی ہر لحاظ سے ناکامی کا استعارہ ہے،فضل الرحمان نے مراعات کیلئےکشمیرکمیٹی کی سربراہی قابو میں رکھی ہے،فضل الرحمان کو یورپ کے کئی ممالک ویزا تک نہیں دیتے۔

عمران خان نے مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بندوق کی نوک پر امن اور خوشگوار تعلقات ممکن نہیں، مودی سرکار بزور قوت اہل کشمیر کے حقوق غصب کرتی اور کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر مرکزی حیثیت کا حامل ہے جس کا حل کیا جانا ناگزیر ہے، مشرقی تیمور کیطرح تنازعہ کشمیر کا حل بھی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں پوشیدہ ہے۔

تازہ ترین