• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز کے مریضوں کی مدد کا انوکھا انداز، آپ بھی اپنایئے

ایڈز کے مریضوں کی مدد کا انوکھا انداز، آپ بھی اپنایئے

امریکی موبائل فون کمپنی’ ایپل‘ نے آئی فون8 اور آئی فون 8 پلس کا اسپیشل ایڈیشن متعارف کروادیا ہے۔


جی ہاں، آئی فون کے اس اسپیشل ایڈیشن میں 'سرخ رنگ کا آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس متعارف کیا گیا ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی ایچ آئی وی اور ایڈز فنڈز کو دی جائے گی۔

ایپل کمپنی کا یہ اسپیشل ایڈیشن 'ریڈنامی 'فلاحی ادارے کی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ایچ آئی وی ایڈزسے مقابلے اور مریضوں کے علاج کے لئے فنڈز اکھٹا کرنا ہے۔

ایڈز کے مریضوں کی مدد کا انوکھا انداز، آپ بھی اپنایئے

سرخ رنگ کاآئی فون ایٹ64جی بی جس کی قیمت 699ڈالر، 256جی بی کی قیمت 849ڈالر ہے جبکہ آئی فون ایٹ پلس کی قیمت 949ڈالر رکھی گئی ہے جنہیں دنیا بھر کے صارفین 13اپریل سے آن لائن اور قریبی اسٹورز سے خرید سکیں گے۔

تازہ ترین