• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک

فرانس سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک

فرانس سعودی عرب کا اہم ترین تجارتی اور کاروباری حلیف ہونے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر ہے۔

وہ نہ صرف سعودی عرب میں وسیع پیمانے پرکئی شعبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

سعودی فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن لادن کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت فرانس کی 80 بڑی فرمیں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں ۔ ان فرموں میں  27 ہزار سعودی شہری ملازمت کررہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد بن لادن کا کہنا ہے کہ فرانس میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات کو اب سعودی عرب منتقل کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پرکام ہو رہا ہے۔

سعودی ماہرین فرانسیسی تجربے اور مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مملکت کے اندر مختلف سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویژن 2030ء ان کا اہم ترین ہدف ہے اور وہ اس ہدف کے پیش نظرمملکت میں سرمایہ کاری بڑھانے، بنیادی ڈھانچے، بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ، صحت ، سائنس وٹیکنالوجی اور تعلیم جیسے شعبوں فرانس کےساتھ تعاون بڑھا رہے ہیں۔

تازہ ترین