• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہباز شریف آج پشاور جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج پشاور جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف باچا خان ایئرپورٹ سے مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے گھر جائیں گے۔

امیر مقام کے گھر وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف شامی روڈ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور گورنر ہاؤس بھی جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا یہ پشاور کا پہلا دورہ ہے۔

تازہ ترین