• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی , ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص خوراک اورملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی کٹس استعمال نہ کرنے پر صوبے بھرمیں اناسی فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کردیے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پی ایف اے حکام نے ناقص اشیائے خوردونوش کے استعمال پر لبرٹی مارکیٹ کا معروف ریسٹورنٹ اور پراٹھا رول کو سیل کر دیا۔

نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ ہوٹل ، ریسٹورنٹس سمیت فوڈ انڈسٹری کے ہر ورکر کا مکمل کٹ میں ہونا لازمی ہے، فوڈ سیفٹی کٹس استعمال نہ کرنے پر تمام فوڈ پوائنٹس کو 20ہزار فی کس جرمانہ کیا گیا۔

شیخوپورہ روڈ پرواقع بچوں کی اشیاء خوردونوش بنانے والی معروف فیکٹری سیل کر دی گئی ،فیکٹری بچوں کی اشیاء میں ٹالکم پاؤڈر استعمال کر رہی تھی ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاپڑ، سلانٹی ، نمکو، بسکٹ وغیرہ میں ممنوعہ مانو سوڈیم گلومیٹ کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے 2ہزار پیکٹ سلانٹی، 3500پیکٹ بسکٹ اور نمکو موقع پر تلف کر دیے۔

تازہ ترین