• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آن لائن ٹیکسی سروس کی نئی ایپ متعارف

ایک آن لائن ٹیکسی سروس نے اپنے ڈرائیوروں کےلیے ایک نئی ایپ متعارف کروائی ہے جس میں ایک رئیل ٹائم ارننگ ٹریکر شامل ہے۔

یہ رائیڈ ہیلنگ سروسز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ سواری کی سہولت لینے والوں سے اکثر ہونے والےتنازعات کو نمٹانے میں معاون ثابت ہوگی۔

نئی ایپ اوبر کی جانب سے 180دن کے تبدیلی پروگرام کے بعد سامنے لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اوبر 180دن کا پروگرام گزشتہ برس جون میں سامنے لایا گیا تھا جو ڈرائیورز کی درخواست پر لائی گئی تھی۔

180 دن کے پروگرام میں ٹرپ اور سفرمیں زیادہ وقت لگانے یا مسافر کے انتظار کا معاوضہ جیسا معاملہ شامل تھا۔

اوبر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دارا خسرو شاہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 180دن کا معاملہ ماضی کے ایک غلط اقدام کی درستگی تھا، تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ طویل المیعاد اقدامات کیے جائیں۔

نئی ایپ میں ڈرائیور کے لیے ایک نیا اسٹیٹس بار متعارف کرایا گیا ہے جو اسے اپنی اگلی سواری کی لوکیشن کے تعین میں مدد کرے گی۔

اس کے ساتھ ہی اس میں فیچر نوٹیفیکیشن بھی شامل ہوگا جو ڈرائیور کو پیغامات دیکھ کر اپنے اگلی آمدنی اور رائیڈرز کے فیڈ بیک سمیت دیگر معاملات سے متعلق ہوگا۔

تازہ ترین