• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روسی کرنسی روبل کی قدر میں حیران کن کمی

روسی کرنسی روبل کی قدر میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

روسی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق 2016ء کے بعد روسی کرنسی روبل اپنی نچلی ترین سطح پر چلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایسا روس اور امریکا کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ہوا ہے۔

روسی کرنسی روبل کی قدر میں حیران کن کمی

روسی وزارت اقتصادیات کے مطابق ایسا کہنا قبل از وقت ہو گا کہ روبل کی قدر میں کمی طویل المدتی ہے۔

قبل ازیں امریکا نے متعدد روسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

دریں اثناء روس نے ان کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے کام میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب حالیہ تین روز سے ایرانی کرنسی کی قدر بھی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین