• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ ،پاکستان کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر اطہر علی بخاری انتقال کرگئے

جدہ ،پاکستان کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر اطہر علی بخاری انتقال کرگئے


جدہ میں پاکستان کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر اطہر علی بخاری کا آج صبح حرکت قلب بند ہونےسے انتقال ہو گیا ۔

وہ شاہ عبدالعزیز ہاسپٹل میں گذشتہ بائیس برس سے آرتھو پیڈک سرجن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ کمیونٹی کے لئے بھی انہوں نے انگنت خدمات انجام دیں ۔

انہوں نے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ ، حج والنٹئرز گروپ اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب کی تشکیل کے علاوہ دکھی انسانیت کی بے پناہ خدمت کی۔

ڈاکٹر اظہر بخاری نے برطانیہ سے طب کی اعلیٰ سند حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ لاہور میں خدمات انجام دیں، 1996میں سعودی عرب کی وزارت صحت نے انھیں ملک عبدالعزیز ہاسپٹل میں تعینات کردیا۔

تازہ ترین