• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت میں خواتین کو عزت حاصل نہیں ، راہول گاندھی

بھارت میں خواتین کو عزت حاصل نہیں ، راہول گاندھی

بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہےکہ بھارت خواتین کو وہ عزت نہیں دے پارہا جو دینی چاہیے ، کشمیر میں معصوم بچی کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعے پر سیاست کرنے کے بجائے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


بھارت میں بڑھتے ہوئے خواتین سے زیادتی کے واقعات اور خاص کر مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی آصفہ سے ہونے والی زیادتی اور قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت میں ’ مڈ نائٹ مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مظاہرین نے شمعیں روشن کر کےانسانیت سوز واقعات پر احتجاج کیا ہے۔

راہول گاندھی نے معصوم بچی آصفہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرم اور مظلوم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس سانحہ کو مذہبی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ مجرم مجرم ہوتا ہے اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب جسٹس فار آصفہ #JusticeforAsifa کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جس پر سماجی کارکن اور عام شہری ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین